ابنا: کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے دفتر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت نو افراد ہلاک جبکہ ۳۰سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ ڈان نیوز کے مطابق، دھماکے کے وقت پارٹی کی کارنر میٹنگ جاری تھی جبکہ اس کی آواز شہر کے متعدد علاقوں میں سنی گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔انتخابات کے قریب آنے کے ساتھ ہی کراچی سیمت پاکستان بھر میں سیاسی جماعتوں کے دفاتر، انتخابی امیدواروں اور سیاسی کارکنوں پر شدت پسندوں کے حملے جاری ہے۔ گزشتہ روز کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع نصرت بھٹو کالونی میں ایم کیو ایم کے الیکشن آفس کے قریب دھماکے میں چھ افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔اس سانحے پر ایم کیو ایم نے جمعے کو سندھ بھر میں یومِ سوگ کا اعلان کیا تھا۔حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کی تھی۔چند مہینوں قبل اس تنظیم نے پاکستان میں سیکیولر جماعتوں کو ہدف بنانے کا اعلان کیا تھا۔کراچی میں اے این پی کے دفتر کے قریب دھماکے کے بعد پارٹی نے کل پر امن سوگ کا اعلان کیا ہے۔ادھر پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے کل اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے تاہم کراچی تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ کل تجارتی مراکز کھلے رہیں گے۔ تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے کراچی میں اے این پی کے دفتر میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
25 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 413285
کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے دفتر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت نو افراد ہلاک جبکہ ۳۰سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔